کراچی‘ لاہور کے صارفین گھر بیٹھے جانورخریدیں،دراز

    کراچی‘ لاہور کے صارفین گھر بیٹھے جانورخریدیں،دراز

  

لاہور (پ ر)عید الاضحی قریب آتے ہی ملک میں معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز لاہور اور کراچی میں اپنے صارفین کو قربانی گھر بیٹھے مہم کے ساتھ ایک ڈیجیٹل حل پیش کر رہا ہے۔ چونکہ ملک بھر میں لاکھوں افراد معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہیں اور جانوروں کی خریداری کے لئے منڈیوں کا دورہ کرنے یا گھر پر قربانی کرنے سے ہچکچا رہے ہیں، دراز ایک ایسا مناسب پلیٹ فارم پیش کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی پسند کے قابل اعتماد قصاب سے قربانی کی مصنوعات خرید سکتے ہیں۔ صارف کی جانب سے جانوروں کی قربانی کی جائے گی اور کراچی میں لال میٹ، چوپ شوپ، Laham، پریمیم Butchery، دی میٹ کمپنی، meating.pk، ہیلو فریش جبکہ لاہور میں MeatCo، ال مرزوق اور نازف فائن میٹ سمیت شراکت داروں کی طرف سے ان کی دہلیز پر گوشت فراہم کیا جائے گا۔ صارف اپنی پسند کی قربانی کی مصنوعات خرید سکتے ہیں اور اپنے بینک کارڈز یا دراز والٹ کو استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کر سکتے ہیں۔ انہیں ان کے ای میل پر QR کوڈ اور آرڈر کی توثیقی کال موصول ہوگی۔ قصابوں کی طرف سے گوشت صارف کی دہلیز پر براہ راست فراہم کیا جائے گا اور ڈلیوری ایجنٹ ڈلیوری کے وقت کیو آر کوڈ اسکین کریں گے۔ ڈیجیٹل چینل دراز کے ریجنل ہیڈ ریاض علی نے کہا کہ دراز میں ہم تسلسل سے اپنے صارفین کیلئے ایک آسان تجربہ تشکیل دینے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

قربانی گھر بیٹھے مہم ایک جدید حل ہے جو اس غیر یقینی صورتحال کے دوران صارفین کو ان کے گھروں سے آسانی کے ساتھ عید کی رسومات مکمل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ قربانی گھر بیٹھے مہم صارفین کو ایدھی فاؤنڈیشن، رزق، الخدمت فاؤنڈیشن، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، شفا، ہوپ اور ہیلپ انٹرنیشنل، سارم برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل، ریلیف فاؤنڈیشن، انڈس ہسپتال اور JDC سمیت قابل اعتماد منافع بخش تنظیموں کے ذریعے مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم کرنے کیلئے ایک آسان پلیٹ فارم بھی مہیاء کرتی ہے۔ صارفین اپنی طرف سے قربانی کیلئے این جی او کو ایک جانور بھی عطیہ کر سکتے ہیں اور اس کا گوشت ملک بھر میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پلیٹ فارم نے بین الاقوامی ادائیگیوں کے گیٹ ویز بھی کھول دیئے ہیں تاکہ سمندر پار صارفین بھی ویزا اور ماسٹر کارڈ، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے عطیہ کر سکیں۔ دراز کے ذریعے عطیہ کرنے کے حوالے سے صارفین دراز ایپلی کیشن پر اپنی پسند کی کسی این جی او کے پیکیج کو منتخب کریں اور ڈیجیٹل ادائیگی کریں۔ صارف کو ایک تصدیقی ای میل موصول ہوگی اور قربانی اور گوشت کی تقسیم کے وقت این جی او کی طرف سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -