ملک میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملک میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور 9 بڑے ہوٹلوں کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ قانون کے مطابق غیر مسلموں کو انکے مزہنی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے،پنجاب کے بڑے ہوٹل سارا سال مقررہ مقدار سے زائد شراب فروخت کر رہے ہیں،وکیل کا مزید کہناہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے چار بڑے ہوٹلوں نے گزشتہ 3 سالوں میں 1952800 گیلن شراب فروخت کی۔غیر مسلموں کی آڑ میں بھاری مقدار میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کی کھلے عام اور بھاری مقدار میں فروخت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی،عدالت سے استدعاہے کہ غیر مسلوں کے مزہنی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اورحکومت کو سال بھر شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے لائسنس معطل کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

شراب پابندی

مزید :

صفحہ آخر -