شہباز تتلہ قتل کیس،ملزم اسد بھٹی کی بنچ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد

شہباز تتلہ قتل کیس،ملزم اسد بھٹی کی بنچ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرورچودھری نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث سابق ایس ایس پی مخفر عدیل کے شریک ملزم اسد بھٹی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل کی جانب سے بنچ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے،ملزم کی جانب سے آزر لطیف خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مقتول شہباز تتلہ بار ایسوسی ایشن کی سیاست میں سرگرم رہے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ کیس کو کسی دوسری عدالت میں بھجوایا جائے، عدالت نے بنچ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی،درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزم اسد بھٹی ایف آئی آر میں نامزد نہیں اس کے باوجود ملزم کو دو ماہ تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ملزم سے جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔ اسے ضمانت پر رہاکرنے کاحکم دیاجائے۔
استدعا مسترد

مزید :

صفحہ آخر -