اثاثہ کیس،نیب کا برجیس طاہرکی ضمانت مسترد کر نے کیلئے جواب داخل
لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے برجیس طاہر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری سے متعلق نیب کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں 6صفحات پر مشتمل تحریری جواب داخل کردیاگیاہے،نیب کے داخل کرائے گئے جواب میں برجیس طاہر کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ نیب برجیس طاہر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہاہے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، مختلف محکموں سے بھی برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، برجیس طاہر کے خلاف نیب کو 9 اپریل 2020 ء کو آمدنی سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لئے درخواست موصول ہوئی، 22 فروری کو چیئرمین نیب نے برجیس طاہر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی، برجیس طاہر کے تاحال وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ برجیس طاہر کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔
اثاثہ کیس