سینٹری ورکرز کی مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست، مدعاعلیہان سے شق وار جواب طلب

سینٹری ورکرز کی مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست، مدعاعلیہان سے شق وار ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز نے مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرسیکرٹری بلدیات سمیت دیگر مدعاعلیہان سے شق وار جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سنئیر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے وکٹر مسیح سمیت دیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ عرصہ دراز سے لاہور میونسپل کارپوریشن میں سینٹری سپروائزر اور سینٹری ورکرز کی حیثیت سے کام کررہے ہیں،مجاز افسروں کو درخواستیں دینے کے باوجود حکومتی پالیسی کے مطابق انہیں مستقل نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کئی ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزاروں کو بھی مستقل کرنے کے کا حکم دیاجائے۔

سینٹری ورکرز

مزید :

صفحہ آخر -