سروسز ہسپتال میں نرسز کے گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت 5اگست تک ملتوی

سروسز ہسپتال میں نرسز کے گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت 5اگست تک ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سروسز ہسپتال میں نرسز کے دو گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت 5اگست تک ملتوی کردی، عدالت نے ملزمان شمشاد اور نیاز سمیت 7نرسوں کی ضمانت کی درخواستوں پرتھانہ ریس کورس پولیس سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کر لیاہے،ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت میں نرسز کی بڑی تعداد موجود تھی جس پر فاضل جج نے دوران سماعت ریمار کس دیئے کہ آپ یہاں ہیں تو ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کون کر رہا ہو گا،عدالت نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی، نرس نوشین کا موقف ہے کہ شمشاد،نیاز اوردیگر نرسوں نے میس پر قبضے کی خاطرحملہ کرکے زخمی کیا، حملے میں سدرا سخت زخمی ہوئی جو ہسپتال میں داخل ہے،ملزمان نرسز کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

ہنگامہ آرائی

مزید :

صفحہ آخر -