لیز از خود نوٹس، سپریم کورٹ نے پٹرول پمپس، ہوٹلز کوالاٹ زمین کی تفصیلات طلب کر لیں

          لیز از خود نوٹس، سپریم کورٹ نے پٹرول پمپس، ہوٹلز کوالاٹ زمین کی ...

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے پٹرول پمپس کی لیز سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دور ان ملک بھر میں جی ٹی روڈز کے اطراف دی گئی لیز اور پٹرول پمپس، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو دی گئی زمین کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کس کو کن شرائط پر اور کب سے لیز دی گئی تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت عظمیٰ نے این ایچ اے کی جانب سے جاری تمام لائسنسوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جی ٹی روڈ این ایچ اے کی ملکیت نہیں ہے، این ایچ اے زمین کا مالک نہیں تو لیز پر کیسے دے سکتا ہے۔وکیل ہائی وے اتھارٹی نے کہاکہ سڑک کے اطراف 220 فٹ جگہ این ایچ اے کی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ این ایچ اے کو زمین سڑک کی تعمیر، مرمت اور توسیع کیلئے دی گئی، این ایچ اے کے قواعد قانون کیخلاف ہوئے تو کالعدم ہو جائینگے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

لیز ازخود

مزید :

صفحہ آخر -