نیو جرسی، نامعلوم شخص کی فائرنگ سے وفاقی جج کا بیٹا ہلاک، شوہر زخمی

  نیو جرسی، نامعلوم شخص کی فائرنگ سے وفاقی جج کا بیٹا ہلاک، شوہر زخمی

  

نیوجرسی(این این آئی)امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے خاتون وفاقی جج ایسٹر سلاس کے بیٹے کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ سے ان کے شوہر شدید زخمی ہو گئے۔ریاست نیوجرسی کے شمالی برنس وک ٹاون میں جج ایسٹر سلاس کی رہائش گاہ پر حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔چیف ڈسٹرکٹ جج فریڈا ولسن نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جج سلاس کا 20 سالہ بیٹا موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ ن کے خاوند مارک اینڈریل زخمی ہوئے۔جوڈیشل افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آور ڈلیوری بوائے بن کر آیا جس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تاہم اس وقت ایسٹر سلاس گھر کے تہہ خانے میں موجود تھیں جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -