کوٹلی، مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، خاتون اور بچی سمیت 4افراد جاں بحق

  کوٹلی، مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، خاتون اور بچی سمیت 4افراد جاں بحق

  

کوٹلی/ نکیال (آ ئی این پی) آزاد کشمیر میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگر نے کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نکیال میں نسوڑہ پہاڑی پر پیش آیا،جہاں مسافر وین پہاڑی سے کھائی میں جاگری حادثے میں بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پرپہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق موہڑہ دھروتی سے تھا،بدقسمت خاندان شناختی کارڈ بنوانے کے لئے کوٹلی جارہا تھا۔

کوٹلی،حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -