وفاقی تعلیمی بورڈ کا میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 91.26فیصد رہا
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی تعلیمی بورڈ نے کرونا کے پیش نظر میڑک برائے سال 2020کے ان روول طلبہ و طالبات کی وفاقی حکومت کی منظور کردہ اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق کل رجسٹرڈ93304امیداروں میں سے 91.26کی اوسط سے 85151امیدواروں کوپاس جبکہ 1056امیدواروں کا فیل قرار دیا گیا ہے۔جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں 1097نمبر لیکر اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کی خنشہ نشاء یعقوب ملک اور آرمی پبلک سکول ویسٹریج تھری کی مناہل آمین نے پہلی،1096نمبر کے ساتھ گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے فہیم عباس اور گریژن اکیٰڈمی کھاریاں کینٹ کی زرتاشہ عباسی نے دوسری،جبکہ 1095نمبر لینے والے گیارہ امیدواروں کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح آرٹس گروپ میں ڈی ایچ اے سینئر سکول فار گرلز لاہور کی عائشہ علی نے1043نمبر لیکر پہلی،انسٹیٹیوٹ آف اسلامی سٹیڈیز سترہ میل کے محمد حارث معاویہ نے1037نمبر لیکر دوسری جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹیڈیز ہی کے طالب علم زکریا بشارت نے 1035 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن سمیٹی ہے۔سائنس گروپ کی تیسری پوزیش پر1095نمبر لینے والے گیارہ امیدواروں میں گریژن بوائز ہائی سکول لاہور کے قیوم حمید،آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ کے محمد عثمان فارق،ہائی ٹیک سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ کے عبداللہ شاہد،گریڑن کیڈٹ کالج کاہوٹ کے عبید خان کیڈٹ کالج وانا ساؤتھ وزیرستان کے جلال خان،آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ کی طالبہ افرا انجم،ڈی ایچ اے سینئر سکول فار گرلز لاہور کینٹ کی مصابیح منہاس،آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی عائشہ ہڑال،گریڑن اکیڈمی فار گرلز لاہور کینٹ کی خدیجۃالازہرہ،ہائی ٹیک سکول اینڈ کالج ٹیکسلا کینٹ کی زینب نقیب،آرمی پبلک سکول پشاور کینٹ کی حورین کشور شامل ہیں۔
رزلٹ