غیر منتخب لوگ ملکی فیصلے نہیں کرسکتے،حفیظ شیخ منتخب نمائندے نہیں، محسن شاہ نواز

  غیر منتخب لوگ ملکی فیصلے نہیں کرسکتے،حفیظ شیخ منتخب نمائندے نہیں، محسن ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان کی کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کی شمولیت کیخلاف درخواست پر سماعت تھی،غیر منتخب لوگ ملکی فیصلے نہیں کرسکتے،حفیظ شیخ صاحب منتحب نمائندے نہیں ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کی شمولیت کیخلاف درخواست پر سماعت تھی، حکومت وقت نے غیر منتخب لوگو کو کابینہ میں شامل کر ر کھا ہے،کل مشیروں کے دوہری شہریت سامنے آئی ہے،شہباز گل، زلفی بخاری سمیت دوسرے کئی لوگ پا کستان کے شہری نہیں،وزیراعظم کہتے تھے پاکستان کے فیصلے پاکستان کے شہریوں کو کرنے چاہیے،پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں کو کرنے چاہیے۔

محسن رانجھا

مزید :

صفحہ آخر -