نئی دہلی،گائے چوری کے الزام میں 3بنگلہ دیشی قتل، نیپالی باشند ے کا سرمونڈ دیا گیا

  نئی دہلی،گائے چوری کے الزام میں 3بنگلہ دیشی قتل، نیپالی باشند ے کا سرمونڈ ...

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت اپنے ہمسائیہ ممالک کیساتھ مسلسل دست و گریبان ہونے کی کوشش میں دکھائی دے رہا ہے، بھارتی پولیس نے مویشیوں کی چوری کے الزام میں سرحدی ریاست آسام میں تین بنگلہ دیشی باشندوں کا قتل اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقے وارانسی کے میں ایک نیپالی شخص کے سر مونڈھ دیا، بھارتی خبر رساں ویب سائٹ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تین بنگلہ دیشی شہری جن پر مبینہ طور پر مویشی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھاکو 18جولائی کی درمیانی رات کو آسام کے جنوبی ضلع کریم گنج میں مقامی لوگوں نے اغوا کرلیا جبکہ سرحد پار سے آنیوالے دیگر چار فرار ہوگئے۔ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کمار سنجیت کرشنا نے بتایا کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب پتھرکندی پولیس کے ماتحت بوگریجان ٹی اسٹیٹ میں اور قریب ترین پولیس چوکی سے 1.5کلومیٹر دور ہوا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش پر یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ بنگلہ دیشی شہری بوگریجان کے علاقے سے گائے چوری کرنے کے مقصد کیساتھ سرحد پار کرکے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 19جولائی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر کریم گنج میں دی ہندو کو بتایا تھا کہ ان لوگوں کو قانونی عمل و اختیار کے بغیر جان سے ماردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تینوں سے برآمد شدہ چند اشیا میں بنگلہ دیشی بسکٹس اور روٹی، رسی، بیگ، تاروں اور باڑ کاٹنے والے کٹرز شامل تھے۔پولیس نے ان تینوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں اور انہیں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ذریعہ بنگلہ دیشی حکام کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔

3قتل

مزید :

صفحہ آخر -