حکمرانوں کی نااہلی سے ہمارے ادارے اور کرنسی مذاق بن گئی: سراج الحق

حکمرانوں کی نااہلی سے ہمارے ادارے اور کرنسی مذاق بن گئی: سراج الحق

  

لاہور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ہمارے ادارے اور کرنسی مذاق بن گئی ہے۔معیشت کو بہتر بنانے کا ڈنڈھوراپیٹنے والوں نے ایک دن میں روپے کی قدر میں تین بار کمی کرکے ملکی وبین الاقوامی مافیاز کو نوازا ہے۔ وزیر اعظم بار بار بے لاگ احتساب کی باتیں کرتے تھے مگر اب ان کی ناک کے نیچے کرپشن کا بازار گرم ہے، مئی میں خریدی گئی ساٹھ لاکھ ٹن گندم صرف دوماہ میں کہاں گئی۔گندم برآمد کرنے والا ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کے ہاتھوں گندم درآمدکرنے پر مجبور ہے۔مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ حکومت 22ماہ میں کسی ایک شعبہ میں بھی اپنی کارکردگی سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکی۔حکومت کی نااہلی اور ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے۔لگتایہی ہے کہ صرف کپتان نہیں پوری ٹیم مائنس ہونے والی ہے۔امریکی اور برطانوی شہریت رکھنے والوں کو پاکستانی عوام کے مسائل کا ادراک ہی نہیں۔اگر یہی صورتحال رہی تو عوام بہت جلد ان سے نجات حاصل کرنے اورانہیں گھر بجھوانے کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے۔امریکہ اور برطانیہ کے شہری پاکستان کی قسمت کے فیصلے کررہے ہیں۔اہم اور حساس ترین معاملات ایسے لوگوں کے ہاتھ میں دینا قومی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -