سعودی وزارت صحت کی کورونا کے دنوں میں محتاط شادی پر دلہا دلہن کو مبارک باد

      سعودی وزارت صحت کی کورونا کے دنوں میں محتاط شادی پر دلہا دلہن کو مبارک ...

  

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت صحت نے ان تمام دولہا اور دلہن کو مبارکباد پیش کی ہے جنہوں نے کروناوبا کے دنوں میں شادی کی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا۔عبر ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کے ٹویٹر اکانٹ پر نشر کردہ ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ گذشتہ مہینوں میں مملکت کے اندروبا کے باعث شادی کی محتاط تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان شادیوں میں دلہا اور دلہن کے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا۔وزارت صحت نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کے لیے ویڈیو کلپس ریکارڈ کرایا اور اسے اپ لوڈ کیا گیا۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -