غریب ممالک کے قرضوں کو فوری ری شیڈول کیا جائے، ڈاکٹر عبدالبا سط
لاہور(لیڈی رپورٹر) قرضوں سے متعلق خدما ت کی معطلی کے بعد پاکستان کا 15اہل ممالک میں شا مل ہو نے پر ملک کے معروف معا شی تجزیہ کار ڈاکٹر طا ہر پرویز،معا شی ماہر ڈاکٹر عبدالبا سط نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ویسے تو اس وقت پوری دنیا کی اکا نومی ہل کر رہ گئی ہے اور انڈر ڈویلپ مما لک کے لئے اپنا آپ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے اس لئے اس طرح کے اقداما ت سے ایے مما لک کو سہو لت ملے گی لیکن اس وقت بڑے ممالک کو چا ہیے کہ وہ ایسے ممالک کے قرضوں کو فوری طور پر ری شیڈول کرے تاکہ غریب مما لک کی اکا نو می سنبھل سکے۔وہ ”پا کستان“ سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا جو وقت ہے یہ ہما رے لئے لمحہ فکر یہ ہے کہ آ ج ہم اس نہج پر کیو ں پہنچے ہیں ہمارے ملک کی انڈسٹری کی حالت اس وقت بہت خراب ہے۔ اس وقت قرضوں کی ری شیڈولنگ کی بہت ضرورت ہے۔ پچھلے دوسا لو ں سے ما رک اپ ریٹ میں اضا فہ،بجلی مہنگی ہو نے کی وجہ سے بہت سی انڈسٹریز شدیدبحران کا شکا ر ہے۔ حکو مت کو چا ہیے کہ اقدا مات کرے جس سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ ہم بہتر معاشی پا لیسوں کے بدولت ہم اپنے معاشی حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالبا سط