پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،رپورٹ
واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے پاپولیشن ریفرنس بیورو کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 22 کروڑ 9 لاکھ ہے، جو تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2035 میں آبادی 28 کروڑ 72 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر جوڑے کی سالانہ 3.6 بچوں کی شرح تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اس وقت ایشیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی کا کل 36 فیصد 15 سال اور 4 فیصد 65 سال سے زائد پر مشتمل ہے۔
آبادی میں اضافہ