وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا پی ڈی ایم اے کے ہیڈ آفس کا دورہ

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا پی ڈی ایم اے کے ہیڈ آفس کا دورہ

  

کو ئٹہ+لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ڈاکٹر خرم شہزادودیگرافسران نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔میر ضیا اللہ لانگونے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں قائم کردہ جدید ترین کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر خرم شہزاد نے دوران بریفنگ صوبائی وزیر کو بتایا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے اور میونسپل کارپوریشن،ریسکیو وغیرہ کے ساتھ ملکر ریلیف کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے ہر طرح سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا قابل ستائش ہے۔ پنجاب پی ڈی ایم اے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے یہ کہا کہ بلوچستان کی ٹیم بھی اسی طرز پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔

میر ضیا لانگو

مزید :

صفحہ آخر -