وزیراعلی پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے اضافی فنڈز منظور

وزیراعلی پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے اضافی فنڈز منظور

  

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے دو خراب پرزوں کی تبدیلی کے لیے دو کروڑ 79 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے نجی ٹی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر میں کاک پٹ کی تبدیلی پر 52 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔دستیاویزات کے مطابق فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر دو کروڑ 26 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ ہیلی کاپٹر کے آلات خراب ہونے پر ایوی ایشن حکام نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اے سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو آلات امریکہ سے تبدیل کرائے جائیں گے۔

فنڈز منظور

مزید :

صفحہ آخر -