کورونا سے عوام کو بچانے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ سپرمین،چودھری سرور

  کورونا سے عوام کو بچانے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ سپرمین،چودھری سرور

  

(جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا کے مدمقابل ڈاکٹرز اور طبی عملہ سپرمین ہے۔ تمام کورونا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہریوں کو عید الاضحیٰ کی نماز گھر میں پڑھ لینی چاہیے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں تقریب سے گورنر پنجاب نے خطاب کیا۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا کے مدمقابل ڈاکٹرز اور طبی عملہ سپرمین ہے۔ تمام کورونا شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کورونا وبائسے نمٹنے کے لیے 3 چیلنجز کا سامنا ہے۔ شہریوں کو عید الاضحیٰ کی نماز گھر میں پڑھ لینی چاہیے۔گورنر پنجاب نے بتایا کہ کورونا وبامیں مخیر حضرات نے بھرپور مدد کی۔ 13 لاکھ خاندانوں میں 5 ارب 25 کروڑ روپے کی امداد تقسیم کی۔تقریب سے خطاب میں وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے کہا کہ میرٹ پر تعیناتی سے اداروں میں تبدیلی لائیں گے۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس جاوید اکرم نے کورونا پر ڈرگ ٹرائل پروٹیکٹ کے ابتدائی نتائج بھی جاری کئے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -