افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال

        افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارت ریاستیں و سرحدی امور نے ملک بھر میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ (پی او آر) کارڈ اور 8 لکھ افغان نیشنل کارڈ کارڈ رکھنے والے مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی۔ وزات سیفران نے تمام متعلقہ محکموں شعبوں کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی شناختی دستاویزات کی سمری کی منظوری تک کسی بھی پناہ گزین کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا۔ وزارت ریاستیں و سرحدی امور نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین پی اور آر کارڈ ہولڈر 14 لاکھ جبکہ 8 لاکھ پی سی سی افغانستان شہریت کارڈ رکھنے والے نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں وفاقی کابینہ سے توسیع تک تمام اداروں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا ہے۔

افغان مہاجرین

مزید :

صفحہ آخر -