کرپشن کیس،نیب ایک بار پھر احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرسکا

  کرپشن کیس،نیب ایک بار پھر احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرسکا

  

اسلام آباد(آئی این پی)نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس میں نیب ایک بار پھر احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرسکا،نیب نے ریفرنس دائرکرنے کیلئے مزیدمہلت کی استدعا کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،نیب ایک بارپھراحسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائرنہ کرسکا،جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ نارووال سپورٹس سٹی کاریفرنس کہاں ہے؟۔نیب نے ریفرنس دائرکرنے کیلئے مزیدمہلت کی استدعا کردی،نیب نے کہاکہ ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرزبھجوادیاہے،جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیب آئندہ سماعت سے پہلے ریفرنس دائرکرے،عدالت نے کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

نیب،احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -