پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ
لاہور(این این آ ئی)پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا،مینول اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت 31 مئی 2020 کو ختم ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق 14 مارچ کو کورونا وبا ء کے باعث دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کی طرح نادرا سنٹرز بھی بند ہو گئے تھے،نادرا سنٹرزبند ہونے کے سبب اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل بھی گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق عوام کی سہولت کے پیش نظرمحکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر سفارش کر دی ہے۔
اسلحہ لائسنس