نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، پہلی دو اقساط ادا کرنے سے پلاٹ کا قبضہ مل جائیگا

  نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، پہلی دو اقساط ادا کرنے سے پلاٹ کا قبضہ مل جائیگا

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت حضرو میں 600 سستے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 400 کنال پر مشتمل سکیم میں 3 مرلے کے 400 پلاٹ بے گھر لوگوں کو دیے جائیں گے۔ سستا گھر اسکیم میں بے گھر لوگوں کو 5 مرلے کے 200 پلاٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔ سستا گھر سکیم میں حکومت اپنے وسائل سے بجلی، گیس سپلائی، سڑکیں بنائے گی۔حکومت سیوریج سسٹم سمیت اسکیم میں ڈیولپمنٹ پر 7 کروڑ روپے خرچ کرے گی، بے گھر افراد کو سستے پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے پر شہری 5 سال میں بلاسود قسطیں ادا کریں گے، صرف پہلی دو اقساط ادا کرنے پر گھر بنانے کیلئے پلاٹ کا قبضہ دیدیاجائیگا۔حکومت گھروں کی تعمیر کے لیے بھی بینکوں سے قرض لینے میں معاونت کرے گی۔

قبضہ مل گیا

مزید :

صفحہ آخر -