امریکی بلاگر سنتھیا رچی کیس فریقین کو ہفتے کو دلائل مکمل کرنے کا حکم،سماعت 25جولائی تک ملتوی

  امریکی بلاگر سنتھیا رچی کیس فریقین کو ہفتے کو دلائل مکمل کرنے کا حکم،سماعت ...

  

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کیس میں دونوں پارٹیز کو ہفتے کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی۔پیر کو دور ان سماعت وکیل سنتھیا رچی نے کہاکہ وزارت داخلہ نیرپورٹ جاری کردی ہے کہ سنتھیا رچی کاویزاایکسپائرنہیں ہوا۔ رحمان ملک کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی تاریخ عید کے بعد دینے کی درخواست دی گئی۔ جج محمد سہیل نے کہاکہ اس مقدمے میں اتنی لمبی تاریخ نہیں ہوسکتی۔عدالت نے دونوں پارٹیز کو ہفتے کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مقدمے کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کی۔

سنتھیا رچی

مزید :

صفحہ آخر -