افغانستان، طالبان کے تابڑ توڑ حملے جاری، قندوزمیں 13اہلکار ہلاک، 10زخمی
کابل(آئی این پی)افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے صوبہ قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے شب خون مارا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ افغان خبر رساں اداروں کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13اہلکار ہلاک جب کہ 10زخمی ہوگئے۔صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13اہلکار ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 9پولیس اہلکار جب کہ 4فوجی شامل ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسز کے دستوں کو طلب کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
افغانستان،حملہ