اپوزیشن ”کرپشن کانفرنس“ سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکے گی: ترجمان پنجاب حکومت

اپوزیشن ”کرپشن کانفرنس“ سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکے گی: ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ”آل پاکستان کرپشن کانفرنس“ سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکے گی، عوام گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر نہیں البتہ کرپشن کاکاروبار بند ہونے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ضرور بحران کا شکار ہے،پریس کانفرنس میں لیگی اور پی پی رہنماؤں کے چہروں کی مصنوعی خوشی نے سب کچھ واضح کر دیا۔میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کورونا نہیں کرپشن کی لائف لائن کٹ جانے کیوجہ سے کوئی سر گرمیاں نہیں کر سکی، (ن) لیگ، پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں نے ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے کندھوں پر کرپشن کا کوئی بوجھ نہیں لیکن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اب کرپشن کے بوجھ کے ساتھ سیاست نہیں کر سکیں گی اور انہیں اپنے کندھوں سے اس بوجھ کو اتارنا ہوگا،پی پی کے الیکٹرک پر 31ارب کے بقایات کوحکومتی خسارہ دیکر معاف کرنے جواب دے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر نکلنے کا شوق ضرور پورا کرے کیونکہ عوام ان کا محاسبہ کرنے کیلئے بیتاب ہیں،اپوزیشن کو بغیر کرپشن کے آگے بڑھتا پاکستان ہضم نہیں ہو رہا لیکن ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت صرف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں مبتلا ہے، اپوزیشن کی کرپشن کو ایکسپوز کرنے کا سہرا عمران خان کے سر ہے

مسرت جمشید چیمہ

 زبیر ہزاروی، زیشان صدیقی، دعوت اسلامی مجلسں رابطہ کے نگراں حاجی یعقوب عطاری. محمد محمود قادری. یحیی عطاری انجمن نوجوانان اسلام کے صدر سید اشتیاق علی،جے یوپی کے عبدالوحید یونسں. علامہ قاضی نورانی،جماعت اسلامی کے عبدالرشید جماعت اہلسنت کے مفتی محمد اکرام المصطفی اعظمی. سید رفیق شاہ. علامہ جہانزیب سبزواری و دیگر سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی جبکہ کمسن مبلغ محمد شایان قادری نے رقت انگیز امت مسلمہ سمیت مرحومہ کے لیئے دعا کی اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -