15اگست کو تمام نجی تعلیمی ادارے کھول دینگے، پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کا فیصلہ

15اگست کو تمام نجی تعلیمی ادارے کھول دینگے، پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کا ...

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیشنل ایسوسی ایشن فارایجوکیشن پاکستان کے صدر ہدایت اللہ خان نے اعلان کیا ہے کہ15اگست کو ملک بھر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کھول دیا جا ئے گا۔حکو مت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنا آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے،جس سے 5 کروڑطلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ ہم نے حکو مت سے بار ہا مطالبہ کیا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں مگر اس پر کو ئی عمل نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ نوے فیصدنجی تعلیمی ادارے کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کرایہ، یوٹیلیٹی بلز دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ پاکستان کے ہر شہری کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا آرٹیکل 25-Aکے مطابق حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر سے آئے ہو ئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل پر یس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ فیسوں میں  20فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن آئین سے متصادم ہے۔ نجی تعلیمی ادارے طلبہ کی فیسوں سے چلتے ہیں،اب فیسیں جمع نہیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے بند ہو رہے ہیں،اساتذہ  بے روز گار ہو رہے ہیں اور طلبہ کا مستقبل برباد ہو رہا ہے۔

پرائیویٹ سکول

مزید :

صفحہ آخر -