عازمین حج کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ تیار

  عازمین حج کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج 2020ء عازمین حج کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ تیار۔ 20افراد ایک بس میں بیٹھ سکیں گے۔ ایک بس کے حجاج کرام کا واٹس اپ گروپ بنے گا، 20افراد کی نگرانی ایک سپر وائزر کے ذمے ہو گی ہر حاجی کو ایک کٹِ فراہم کی جائے گی جس میں بیگ، سنی ٹائزر، ماسک،جائے نماز خصوصی جوتے، فون چارجراور دیگر ضروریات کے ساتھ کا غذات کی کٹ شامل ہو گی۔ ہر حاجی کو بس میں سوار ہونے سے پہلے کرونا فری ٹیسٹ اور دیگر انجکشن، پولیو کے قطرے پینے کا سٹفیکٹ اور حج 2020ء کا اجازت نامہ پیش کرنا ہو گا۔
خصوصی ٹرانسپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -