ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

  ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

  

کراچی(آئی این پی) ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے سب سے زیادہ پی آئی اے کے طیارے متاثر ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔7ماہ کے دوران پی آئی اے کے 22 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرائے۔ ایئرپورٹس کے اطراف ناقص صفائی سے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2020 میں طیارے سے پرندے ٹکرانے کے 12 جبکہ جولائی میں 19 دنوں میں جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 10 واقعات رونما ہوئے۔

ایئرپورٹس

مزید :

صفحہ آخر -