بی آئی ایس پی، 440جعلسازوں کو جیل بھجوایا، 2700کیخلاف انکوائری جاری: ثانیہ نشتر

    بی آئی ایس پی، 440جعلسازوں کو جیل بھجوایا، 2700کیخلاف انکوائری جاری: ثانیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے اجلاس میں احساس پروگرام کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جعل سازی کے ذریعے رقوم حاصل کرنے پر 440افراد کو جیل بھجوایا گیا۔ 2700گریڈ 17سے 21کے افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد حاصل کی جن کے خلاف ایف آئی اے انکوائر ی کر رہی ہے۔ جبکہ گریڈ16اور اس سے کم سرکاری ملازمین اس کے علاوہ ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد، ثمینہ سعید، جنرل (ر) عبدالقیوم، مرزا آفریدی، عثمان کا کڑ کے علاوہ تخفیف غربت اور سماجی ڈویڑن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت وفاقی بجٹ میں 194.62بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت امداد تین ہزار روپے ماہانہ فراہم کی جا رہی ہے۔سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاکہ تین ہزار روپے بہت کم ہے جبکہ مہنگائی کے اس دور میں اس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ان تین ہزار میں کھانا۔ یوٹیلٹی بلز، اور دیگر ضروریات پوری نہیں ہو سکتی یہ عارضی مرہم تو ہو سکتا ہے مستقل علاج نہیں۔ایسی سکیمیں بنائی جا ئیں تاکہ ملازمتیں مل سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں اب تک ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جا چکی ہے نئے سروے میں غیر مجاز820,165افراد کی امداد روکی جا چکی ہے 140,488افارد کے اہل خانہ امداد حاصل کر رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ احساس پروگرام کے ملازمین کی ملک بھر میں تعداد 140,488ہے۔
جیل بجھوایا

مزید :

صفحہ آخر -