پائلٹ مبینہ جعلی لائسنس معاملہ، پیپلز پارٹی کی وزیر ہوا بازی کیخلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع

  پائلٹ مبینہ جعلی لائسنس معاملہ، پیپلز پارٹی کی وزیر ہوا بازی کیخلاف سینیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنسز معاملہ ،پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر ایوی ایشن کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی۔ پیر کو تحریک استحقاق سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر مصطفی کھوکھر اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پیش کی ،تحریک استحقاق سینیٹ قوائد و ضوابط 2012 کے رول 71 کے تحت پیش کی گئی، تحریک کے مطابق وزیر ہوا بازی اور ڈی جی ایوی ایشن نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے اہم معاملے پر مکمل طور پر متضاد بیانات دیئے۔ تحریک کے مطابق وزیر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور ایوان میں واضح موقف پیش کرنے میں ناکام رہے،قومی ایئر لائن کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئر لائین پر پابندی عائد ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی ساکھ کو بھی نقصان ہوا ہے۔ تحریک میں کہاگیاکہ یہ ایک طرف کمیٹی اور ممبران کے رائیٹ ٹو انفارمیشن کے حق کی خلاف ورزی ہے، دوسری طرف یہ پارلیمنٹ کے ممبران کے استحقاق کی خلاف ورزی ہے۔واقعہ پر وفاقی وزیر کے خلاف ضابطہ 78 کے تحت فوری کارروائی کی جائے۔
پائلٹ لائسنز

مزید :

صفحہ آخر -