سعودی عرب میں 107سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

سعودی عرب میں 107سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ میں ایک اسپتال میں کرونا کی وبا کا شکار 107 سالہ خاتون کے صحت یاب ہونے پر اسپتال انتظامیہ اور مریضہ کے اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد الغامدی نے تصدیق کی کہ ایک 107 سالہ بزرگ خاتون کو کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ سانس کی شدید دشواری کا شکار تھی۔ اس کی وجہ سے اسے ایمرجنسی شعبے داخل کیا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر ربی ہندی اور بدور العتیبی نے اس کی دیکھ بحال شروع کی۔مریضہ کے ٹیسٹ لینے سے پتا چلا کہ کرونا وایرس سے متاثر ہے۔ اسے شدید نمونیا ہو گیا تھا اور سانس لینے میں سخت مشکل پیش آرہی تھی۔ اینستھیزیا ٹیم نے اسے اسپتال میں داخل ہونے کے 4 دن کے اندر ہی وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا تھا۔

کرونا شکست

مزید :

صفحہ آخر -