مستحکم معیشت کیلئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری: صدر عار ف علوی

مستحکم معیشت کیلئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری: صدر عار ف علوی

  

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ای کامرس کا فروغ انتہائی ضروری ہے،ای کامرس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے بڑے مواقع پیش کئے،عالمی ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی آن لائن مارکیٹوں اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوئی۔صدر عارف علوی کی زیر صدارت پیر کو ملک میں ای کامرس پالیسی کے نفاذ کے سلسلے میں ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ ای کامرس سے کاروباری لاگت کو کم کرنے،اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سہولت میسر ہوئی۔اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی جی ڈی پی میں ڈیجیٹل مالی خدمات کا استعمال کرکے 36 ارب امریکی ڈالر اضافے کا امکان ہے۔ای کامرس سے 2025 تک 40 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع موجودہیں۔ملک میں ای-تجارت کا حجم ایک سو ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔اجلاس میں ٹیکس مراعات پیکیج کی ضرورت، آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی، اور خدمات کے معیار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔صدر عارف علوی نے متعلقہ حکام کو اہداف پر تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -