نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

  

ولنگٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ٹک ٹاک ویڈیو میں منظر عام ہونے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے کیے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کو کورونا فری قرار دینے پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے اقدامات کو سراہا گیا اور اب ٹک ٹاک ویڈیو میں منظر عام ہونے پر ان کے چرچے کیے جارہے ہیں۔جیسنڈا آرڈرن نہ صرف ایک اچھی سیاسی شخصیت کے طور پر دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے طرز عمل سے بھی لوگ متاثر ہیں۔حال ہی میں جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار اور کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی۔یوں تو بریس ویل جیسنڈا آرڈرن کی اپنی ویڈیوز میں اکثر نقل اتارتی رہتی تھیں لیکن ایک ویڈیو میں ساتھ آکر انہوں نے مداحوں کو حیران ہی کردیا۔بریس ویل نے اپنی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے ک

مزید :

صفحہ آخر -