کراچی: سولجر بازار میں ایک اور عمارت گرنے کا خدشہ

    کراچی: سولجر بازار میں ایک اور عمارت گرنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں ایک اور عمارت گرنے کا خدشہ،،علاقہ مکینوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کو درخواستیں دینے کے باوجود اداروں کی جانب سے چشم پوشی کئی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے،متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیتے ہوئے عمارت کو خالی کرواکر منہدم کریں،علاقہ مکین،تفصیلات کے مطابق سولجر بازار نمبر 3 کے علاقے روشن کالونی میں پلاٹ نمبر 17پر قائم چار منزلہ عمارت اعوان منزل گرنے کا خدشہ ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت آہستہ آہستہ زمیں میں دھنستی جارہی ہے،عمارت اور اس کے اطراف میں قائم عمارتوں کی دیواروں میں سیلن کی وجہ سے عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے،ہم نے متعلقہ اداروں کو درخواستیں بھی دی ہیں مگر ادارے عمارت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی جانیں جا سکتی ہیں،کچھ عرصہ قبل بھی عمارت کے اور پانی کی ٹینکی بھی اپنی خستہ حالی کی وجہ سے گلی میں آگری تھی اللہ کا کتم ہی ہوا تھا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا،ایک اور علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دیواروں میں سیلن کی وجہ سے جگہ جگہ سے پلاسٹر بھی اکھڑ رہا ہے جبکہ زینوں کی حالت بھی مخدوش ہوچکی ہے،اعوان منزک پہلیتین منزلہ بنائی گئی تھی برد میں بلڈر نے ایس بی سی اے سے ساز باز کرکے اس پر چوتھی منزل بھی بنادی تھی، اس کے بعد چھت پر بھی چھپڑے ڈال دیے گئے،اب حالت یہ ہے کہ عمارت کسی بھیبعقت زمین بوس ہوسکتی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ اداروں نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی نہ کی تو جس طرح شہر میں کئی رمارتیں گرنے سے انسانی جانیں گئی ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ سانحہ اعوان منزل بھی رونما ہوجائے

مزید :

صفحہ آخر -