بارشوں نے محکمہ بلدیات کی نااہلی عیاں کردی،بلال غفار

بارشوں نے محکمہ بلدیات کی نااہلی عیاں کردی،بلال غفار

  

کرا چی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کے حلقے پی ایس 103 کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں ترقیاتی فنڈز کے تحت18 انچ کی سیوریج کی بوسیدہ لائینوں کو تبدیل کا کام جاری ہے ایم این ایز کے ترقیاتی فنڈز اور کاموں کے حوالے سے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت نے تمام محکموں کو اپاہج بنادیا ہے بارش کے پیشِ نظر محکمہ بلدیات کی کارکردگی کا سارا کچھا چٹھا سامنے آگیا ترقیاتی فنڈز سے بلدیاتی مسائل کو حل کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیحات کا حصہ ہیں ترقیاتی کاموں میں روڈ کارپیٹنگ،سیوریج کے مسائل و دیگر شامل ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں باری باری حکومتیں لینے والی اپوزیشن کو آج اے پی سی یاد ہے لیکن کراچی کے بنیادی مسائل یاد نہیں ہیں پیپلزپارٹی جتنی قوت اے پی سی میں لگارہہی ہے، کاش اتنی قوت اپنے صوبے میں عوامی مسائل حل کرنے میں لگاتی تو عوام انہیں مسترد نہ کرتے،شہر بارش سے ڈوب گیا مگر پی پی کے وزیروں کی فوج عوام کے درمیان نظر نہیں آئی پیپلرزپارٹی کراچی کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے لیکن کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ترقیاتی فنڈز سے تحریک انصاف کراچی کو اس کی اصل شکل واپس لانے کی بھرپور انداز میں کوشش کررہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -