سندھ اسمبلی میں آگ لگنا انتظامی نااہلی ہے،جمال صدیقی

  سندھ اسمبلی میں آگ لگنا انتظامی نااہلی ہے،جمال صدیقی

  

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے سندھ اسمبلی کے رکارڈروم میں لگنے والی آگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے ہمیشہ ہر ادارے کے ریکارڈ روم میں ہی آگ کیوں لگتی ہے سندھ اسمبلی جیسی حساس عمارت میں آگ لگنا انتظامی نااہلی ہے ابھی تک جتنی بھی آگ لگ چکی ہیں ان کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی ہیں، سندھ اسمبلی میں نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری تھی اہم دستاویزات اور ریکارڈ کو اس طرح آگ لگنا سوالیہ نشان ہے تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ اسمبلی کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر اسمبلی میمبران کے سامنے پیش کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -