پمپنگ اسٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، جان عالم جاموٹ

پمپنگ اسٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، جان عالم جاموٹ

  

کراچی(پ ر) پانی کے پمپنگ اسٹیشنوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ ابراہیم حیدری سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی شدید متاثر ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی ابراہیم حیدری سابق ٹاؤن ناظم بن قاسم جان عالم جاموٹ نے کہا ہے کہ پانی کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ کے الیکٹرک کے سی ای او معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور واٹر بورڈ کی تنصیبات پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیں۔ علاوہ ازیں سیاسی و سماجی رہنماؤں عابد رضا بلوچ، قیصر فقیر محمد و دیگر کہا کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی جان عالم جاموٹ کی ذاتی کوششوں سے ابراہیم حیدری میں پانی کا مسئلہ 85 فیصد حل ہوگیا ہے۔ 2 لاکھ گیلن سے اب 16 لاکھ گیلن پانی دستیاب ہے۔ 52 محلوں میں ہفتے میں 3 بار 4 گھنٹے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ٹینکر مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ صرف مساجد کو پانی فری ٹینکر کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک پمپنگ اسٹیشنوں کو لوڈ یڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے تاکہ بلا تعطل پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -