ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے میڈیا اینڈ براڈکاسٹنگ کا دوسرا اجلاس ایف پی سی سی آئی سے زوم کے ذریعے ہوا۔ اس میٹنگ کا مقصد میڈیا کے ایک اہم شعبے یعنی پی آر‘ایونٹس‘ ڈیجیٹل اینڈ ایکٹیویشن کے مسائل کو اُجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لئے پریڈاکے بانی ممبرا ن جو کہ پی آر‘ ایونٹس‘ ڈیجیٹل اور ایکٹیویشن کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والی ایک کونسل ہے کو‘کووڈ19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اپنے مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔میڈیا اور نشریات سے متعلق کمیٹی کے کنوینر اسامہ خان وارثی نے اپنی نائب کنو ینیرشہناز رمزی جو پریڈا کی چیئرپرسن بھی ہیں‘ کو اجلاس کی میزبانی کرنے کا اختیار دیا۔اجلاس کی صدارت سینئر رہنما ایف پی سی سی آئی کے زاہد حسین اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز نے کی۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں مہمان اعزازی سابق وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگون اور سیما طاہر خان جبکہ مہمان خصوصی حکومت سندھ سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے پی پی پی ندا کھوڑو تھیں‘ جنہوں نے ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ پریڈا کی نمائندگی فریحہ الطاف (ایس وی پی پریڈا)‘ سیلینہ راشد (وی پی پریڈا)‘ احمد جنگ (اعزازی سیکریٹری پریڈا)‘ بانی ممبران فرشتے اسلم‘ انیسہ خان‘ تہمینہ خالد‘ حسن رضوی‘ سرفراز اور جہانزیب‘ راسخ اسماعیل اور پی بی ہارون نے کی۔

مزید :

صفحہ آخر -