ڈاؤلینس کے ہائبرڈ کولنگ ٹیکنالوجی ریفریجریٹرز متعارف

ڈاؤلینس کے ہائبرڈ کولنگ ٹیکنالوجی ریفریجریٹرز متعارف

  

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں جدید ہوم اپلائنسز کے ممتاز مینوفیکچررز، ڈاؤلینس نے اپنے ریفریجریٹرز کی سیریز کو مزید خوبیوں سے بھر دیا ہے جس میں اب جدید ترین ’ہائبرِڈ کولنگ ٹیکنالوجی (Hybrid Cooling Technology)‘شامل ہے جو 6 دن تک لازماًٹھنڈ برقرار رکھتی ہے اور یہ ٹھنڈک برقرار رکھنے کا طویل ترین عرصہ ہے۔یہ ٹیکنالوجی فروزن خورنی اشیاء کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھنے میں مدد دیتی ہے اور اْن کی زندگی میں اضافہ کرتی ہے؛ بالخصوص عید الاضحیٰ کے موسم میں، جو جلد ہی شروع ہونے والا ہے، ہمارے کسٹمرز کو اضافی فائدہ پہنچائے گی۔پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی بندش ایک معمول ہے،بالخصوص موسم گرما میں، جس کے باعث خوراک کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔اس کے علاوہگھریلو طرز زندگی مصروف تر ہونے اور سماجی و اقتصادی دباؤمیں اضافے کی وجہ سے بھی خوراک کا تحفظ ایک ضرورت بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین میں بھی اس بارے میں آگاہی پائی جاتی ہے۔لہٰذاہر خاندان کو خوراک کا زیاں روکنے کے لیے سوچ سمجھ کر اقدامات کرنا چاہیے۔ خوش قسمتی سے ڈاؤلینس کی جدید ٹیکنالوجی نے یہ حل فراہم کر دیا ہے تاکہ معاشرے کی بڑھتی ہوئی ضرورتیں پوری کی جا سکیں اور جن سے خوراک کے زیاں روکنے اور بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -