ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی تقرری چیلنج

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی تقرری چیلنج

  

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی تقرری چیلنج کردی گئی عدالت نے درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی تقرری چیلنج کردی گئی، سماجی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ گریڈ18 کے عرفان بہادرکو غیر قانونی طور پر گریڈ 19 میں ایس ایس پی ملیر تعینات کیا گیا ہے۔عرفان بہادر سمیت دیگر افسران کو 31 مارچ کو ترقی دی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس افسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کررکھا ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔جسٹس خادم حسین شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی تقرری انتظامی معاملہ ہے سندھ ہائیکورٹ کیسے مداخلت کرسکتا ہے تقرری غیر قانونی کی گئی ہے تو تعطیلات کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -