پروفیسر حفیظ الرحمان صدیقی کی وفات پراظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ،ڈائریکٹر شعبہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے تعلیمی ماہراوروفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق پرنسپل پروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمان صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دیگر پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، ڈائریکٹر شعبہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے کہاکہ وہ جماعت اسلامی کے مخلص کارکن کی حیثیت سے مرتے دم تک کام کر تے رہے وہ کئی کتب کے مصنف انتہائی قابل ماہر تعلیم، بہترین استاد اور انتہائی قیمتی دوست ومربی تھے۔صوبائی امیرنے شکارپور کے سینئرصحافی اورنجی نیوزچینل کے رپورٹر حاکم علی سنجرانی کی وفات پربھی دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔