کراچی:ماہِ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

  کراچی:ماہِ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالحجہ 1441؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج(منگل)21جولائی بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر0321-2022000، 0321-2484604، 99261404،(021)99261403 رابطہ قائم کریں

مزید :

صفحہ آخر -