مافیا ز عوام کو بلبلانے پر مجبور کردیا ہے،اعظم لوہانی

  مافیا ز عوام کو بلبلانے پر مجبور کردیا ہے،اعظم لوہانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ دہری شہریت کے حامل مشیران و معاونین خصوصی کی زیر سرپرستی مافیاز اور وزیر اعظم کے گٹھ جوڑ نے عوام کو بلبلانے پر مجبور کر دیا ہے۔ پلاننگ کے تحت اشیائے ضرورت و پٹرول,بجلی کی قلت پیدا کر کے قیمتیں بڑھا کر اشیا صرف مہیا کر دی جاتی ہیں۔اعظم لوہانی نے کہا کہ 2لاکھ تنخواہ سے گھبرا کر 8لاکھ تنخواہ پانے والے وزیر اعظم, ماہانہ پندرہ,بیس ہزار کمانے والے کو اب بھی "گھبرانا نہیں " کا درس دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم ایک بار بتا دیں کہ وہ عوام کا مزید کتنا بیڑہ غرق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر دل عزیز سیاسی رہنماں سے انتقام لینے اور عوام کو مسائل دینے کے بجائے وسائل سے ریلیف فراہم کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -