یکساں قومی نصاب ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، شفقت محمود

یکساں قومی نصاب ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، گزشتہ روزیکساں قومی نصاب پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک پاکستان میں طبقاتی خلیج موجود رہے گی تب تک ایک قوم اور متحدہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اجلاس میں یکساں نصاب پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ایک قومی نصاب ہی تمام طبقات کو قریب لا نے میں ممدو معاون ثابت ہو سکتا ہے۔، قو می نصاب یورپ کے ترقی یافتہ ممالک میں مروج ہے اور ایشیائی ممالک میں بھی اس کی مثالیں موجود ہیں،یکساں قومی نصاب کا معیار کسی بھی طرح سے بین الا قوامی معیار سے کم نہیں ہے اور یہ ہمارے بچوں کی استعداد کار میں اضافہ اور انکی فطری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کاباعث ہو گا۔ شفقت محمود نے تاکید کی کہ یکساں قومی نصاب سے متعلق ہرپیشرفت سے تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مطلع رکھا جائے اور مہینے میں دو مرتبہ تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ رکھی جائے۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -