سندھ میں لگائے گئے پودوں کو کمپیو ٹزاڈ کیا گیا ہے: سید ناصر شاہ

سندھ میں لگائے گئے پودوں کو کمپیو ٹزاڈ کیا گیا ہے: سید ناصر شاہ

  

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر جنگلات،اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں میں 2 ارب سے زائد مینگروز کے پودے لگائے جاچکے ہیں، جنہیں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کمپیوٹرائزڈکیا گیا ہے جبکہ مینگروز کے پودے لگانے اور انہیں کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں بشمول کیٹی بندر کے دورے کے بعد کراچی پہنچنے پر علی ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔صو با ئی وزیر جنگلات نے اس موقع پر کہا کہ بڑے پیمانے پر مینگروز کی شجر کاری سے حکومت کا اہم اقدام ہے جس سے 10 ارب روپے سے زائد آمدنی ہوگی جو کہ متعلقہ مقا می افرا د و آبا د ی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیئے جا ئینگے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ سندھ میں مینگروز کی پیداوار 2008 سے تقریبا دوگنا ہو گئی ہے اور سندھ نے سب سے زیادہ شجرکاری کے تین عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے تعریفی کلمات کہ صوبے میں محکمہ جنگلی حیات اور جنگلات نے زبردست کام کیا ہے اور مجھے سندھ کے دونوں محکمو ں جنگلات و جنگلی حیات ٹیم پر فخر ہے۔چیئرمین کی جانب سے دونوں محکموں کے افسران کی خدمات تسلیم کرنے اور سرہانے سے تمام افسران و ملازمین کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان میں پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے کا م کر نے کا جذ بہ بیدا ر ہوا ہے۔صو با ئی وزیر جنگلا ت نے کہا کہ مینگرو ز سے زرمبادلہ آنے سے ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی اور اس کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی میں رہنے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے سندھ حکومت ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے تعلیم،صحت اور روزگار کو ترجیح دے رہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی مسلسل رہنمائی اور ہدایات کے نتیجے میں مینگروز کی اتنے بڑے پیمانے پر شجرکاری کا ٹاسک ممکن اور مکمل ہوا جبکہ صوبے کے مختلف شہروں میں شہری جنگلات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کے اس کے بہتر نتائج عوام کے سامنے جلد آئیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -