کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے، وسیم اختر

    کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے، وسیم اختر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم ختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے، بلدیاتی نظام میرے پاس ہے لیکن بدقسمتی سے فنڈز نہیں ہیں،کراچی میں بارش سے ہر جگہ ہی پانی جمع ہو گیا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں بنائے گئے نالوں میں پائپ لائینوں کی مرمت نہیں کی گئی جبکہ برسات سے پہلے صرف نالوں کی صفائی سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے نالوں کا پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے اور صفائی مہم ماضی میں ہوئی ہو یا ابھی نالوں کے مسئلے کا حل یہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال وفاق، صوبائی حکومت اور بلدیات صحیح نہیں کر سکتے۔ سندھ حکومت نے تو کراچی کو تقسیم کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے لیے فنڈز اور وسائل دستیاب نہیں ہوں گے تو مسئلہ حل نہیں ہو گا اور کراچی میں یکساں نظام، فنڈز اور وسائل کی فراہمی وقت کی ضررورت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -