جماعت اسلامی غلبہ دین کی عالمگیر تحریک ہے،محمد حسین محنتی

جماعت اسلامی غلبہ دین کی عالمگیر تحریک ہے،محمد حسین محنتی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی غلبہ دین کی عالمگیر تحریک ہے۔ ذمہ داران الخدمت کے رضا کاروں کے ساتھ ملکر اجتماعی قربانی اور چرم قربانی مہم کی بھرپور منصوبہ بندی کریں۔ جماعت اسلامی خدمت خلق کے اس کام کو انسانیت کی خدمت اور رب کی رضا کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ فرسودہ نظام اور نا اہل قیادت کی وجہ سے ملک و قوم آج مہنگائی، بیرزگاری، سود، مقروض اور بیرونی جارحیت سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔ مسائل سے نجات کا واحد حل اسلام کا عادلانہ نظام اور بے داغ قیادت ہے۔ جماعت اسلامی کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعووں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی، نعمت اللہ خان سے لیکر کے پی کے کے دو مرتبہ سینئر وزیر رہنے والے سینیٹر سراج الحق کا کردار اور کام پوری قوم کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں زوم پر ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں سندھ بھر سے ضلعی امراء، جمعیت اور یوتھ کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔ جبکہ اجلاس سے قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب امراء ممتاز حسین سہتو، حافظ نصراللہ عزیز، عبدالغفار عمر اور یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اسلام آباد میں حکومتی خرچ پر مندر کی تعمیر کے خلاف قراردادبھی منظور کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -