دوہری شہریت کی قدغن صرف ارکان پارلیمنٹ پر دیگر عہدے مبرا ہیں: شاہ محمود قریشی

دوہری شہریت کی قدغن صرف ارکان پارلیمنٹ پر دیگر عہدے مبرا ہیں: شاہ محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دہری شہریت کے حوالے سے قانون واضح،دہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی،مزید دیکھنا ہے کہ قانون اس سلسلے میں کیاکہتا ہے۔منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں،آج کابینہ اجلاس میں دہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی،اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانے کی روایت تحریک انصاف نے شروع کی۔گزشتہ روزوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت پہلے سے اہم شخصیات حکومتو ں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں،اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانے کی روایت پاکستان تحریک انصاف نے شروع کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی اورسینیٹ کا رکن نہیں بن سکتادیگرعہدے سے متعلق دوہری شہریت کی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں، مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی جیسی واضح پالیسی کسی نے نہیں اپنائی۔ میری رائے میں عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت افضل ہوتی ہے، امورسلطنت کیلئے مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعظم 5 ایسے مشیر تعینات کر سکتا ہے، گذشتہ ادوار میں بھی مشیران رکھے گئے، عمران خان نے بھی قانون کے مطابق مشیران، ٹیکنو کریٹس تعینات کیے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے حکومتی عہدیداروں کی دوہری شہریت اور اثاثوں کو ظاہر کرنے کی نئی روایت ڈالی ہے جو ماضی میں آپ کو نظر نہیں آئے گی۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -