کورونا وباء،ملک میں مزید 40اموات، 1180نئے مریض رپورٹ، 1635صحت یاب، دنیا بھر میں 2500سے زائد ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد میں 1لاکھ 12ہزار سے زائد کا اضافہ

کورونا وباء،ملک میں مزید 40اموات، 1180نئے مریض رپورٹ، 1635صحت یاب، دنیا بھر میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، گلگت بلتستان (سٹاف رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کاگراف تیزی سے نیچے آرہا ہے اور اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 791 ہوگئی جبکہ 5 ہزار 631 افراد انتقال کرچکے ہیں تاہم 2 لاکھ 5 ہزار 929 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ روز کورونا وائرس کے 1198 نئے کیسزاور 40 مزیداموات جبکہ ایک ہزار 653 افراد کی صحت یابی رپورٹ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 546 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ مزید 7 ہزار 69 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 546 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز ایک لاکھ 13 ہزار 553 ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں جس سے یہ تعداد 2019 تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 398 نئے کیسز اور 4 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا۔سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنیوالے پورٹل کے مطابق ان 398 نئے کیسز کے بعد پنجاب میں مجموعی کیسز 90 ہزار 191 تک پہنچ گئے۔اس کے علاوہ وہاں 4 افراد ایسے بھی تھے جو زندگی کی بازی ہار گئے، یوں مجموعی اموات 2 ہزار 83 تک جاپہنچی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کافی عرصے بعد کیسز کی تعداد میں اتنی کمی دیکھی گئی اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ وہاں 2افراد کا انتقال بھی ہوا جس سے یہ تعداد تو 159 تک پہنچ گئی،تاہم 23 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز 14 ہزار 599 تک پہنچ گئے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پیر کو کورونا کے 157 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 32 ہزار 243 ہوگئی۔صوبے میں مزید 5 مریض وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 1147 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا کے 5 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 441 ہوگئی۔یہ 13 اپریل کے بعد بلوچستان میں وبا کے سامنے آنے والے یومیہ کیسز کی سب سے کم تعداد ہے۔صوبے میں مزید ایک مریض دم بھی توڑ گیا جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 133 ہوگئی۔ملک میں آزاد کشمیر اس وقت دوسرے نمبر پر سب سے کم متاثر علاقہ ہے اور وہاں مزید 27 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں سامنے آنے والے ان 27 کیسز کے بعد وہاں مجموعی تعداد ایک ہزار 915 تک پہنچ گئی۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 42 اور اموات میں 2 کا اضافہ رپورٹ ہوا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت میں سامنے آنے والے 42 نئے کیسز کے بعد مجموع تعداد ایک ہزار 849 تک پہنچ گئی۔مزید برآں 2 فرد کے انتقال سے وہاں اموات کی مجموعی تعداد 43 تک جاپہنچی۔ملک میں اب تک مجموعی کیسز میں سے 75 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روزان میں مزید ایک ہزا 653 کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 تک پہنچ گئی۔ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 13 ہزار 553 ہیں تو وہیں پنجاب میں یہ تعداد 90 ہزار 191 تک کیسز پہنچ چکی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 32 ہزار 243 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 441 ہے۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 599، آزاد کشمیر میں 1915 اور گلگت بلتستان 1849 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
کورونا پاکستان


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) نوول کرونا وائرس سے دنیا بھر میں مزید 25سو سے زائد اموات سے مجموعی ہلاکتیں 6لاکھ 12ہزار سے زائد ہو گئیں،جبکہ ایک لاکھ 12ہزار سے زائد نئے کیسز روپوٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 48لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی۔امریکہ میں چوبیس گھنٹوں میں 210افراد جان کی جان کی بازی ہار گئے، بھارت میں مزید 601ایک افراد وباء کی نذر ہو گئے،جبکہ گزشتہ روز وباء سے روس کو 95 انسانی جانوں، میکسیکوکو310،چلی کو 150، ایران کو 230، عراق کو 95اور انڈونیشیاء کو 96انسانی جانوں کا نقصا ن اٹھانا پڑا۔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین جاری کردرہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ48لاکھ 57ہزار 916 ہوگئی ہے۔امریکہ 37لاکھ73ہزار206 تصدیق شدہ کیسز کیساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ برازیل 20 لاکھ 98 ہزار389تصدیق شدہ کیسز کیساتھ دوسرے جبکہ بھارت 10 لاکھ 77ہزار 781 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔روس 7 لاکھ 70ہزار311 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ64ہزار328 جبکہ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 53ہزار590 ہوگئی ہے۔میکسیکو میں 3 لاکھ 44ہزار224تصدیق شدہ کیسز،چلی میں 3 لاکھ 30ہزار930 تصدیق شدہ کیسز جبکہ برطانیہ میں 2 لاکھ 96ہزار358تصدیق شدہ کیسز ہیں۔ چین میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 85 ہزار 765 ہے۔
دنیا کورونا

مزید :

صفحہ اول -